مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ فلسطین میں قائم متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی حکومت کے اعلی حکام اور سیاسی شخصیات کے لیے افطار ضیافت کا اہتمام کیا۔
عربی ویب سائٹ 21 نے رپورٹ دی ہے کہ تل ابیب میں واقع اماراتی سفارت خانے نے ایک متنازع اقدام کرتے ہوئے صہیونی حکومت کے اعلیٰ حکام، اسرائیلی پارلیمنٹ کے اراکین اور دیگر سیاسی شخصیات کے لئے افطار کا اہتمام کیا۔
اس تقریب میں کنیسٹ کے صدر امیر اوحانا، صہیونی حکومت کے قومی سلامتی کے مشیر زاحی ہنگبی اور کنیسٹ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی صہیونی سفیر نے امارات میں منعقدہ ایک افطار تقریب میں شرکت کی، جس کا اہتمام اماراتی وزیر مملکت برائے امور نوجوانان سلطان النیادی نے کیا تھا۔
متحدہ عرب امارات اس صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات مضبوط کررہا ہے جو غزہ اور لبنان میں نسل کشی، شام پر دہشت گرد حملوں اور تقریبا ڈھائی ملین فلسطینیوں کو بھوک میں مبتلا کرنے میں ملوث ہے۔