اتر پردیش: شاہجہاں پور میں ’لاٹ صاحب کے جلوس‘ پر پولیس لاٹھی چارج، اناؤ میں پتھراؤ سے 3 پولیس اہلکار زخمی

شاہجہاں پور میں ہولی کے موقع پر نکالے جانے والے مشہور ’لاٹ صاحب جلوس‘ میں اس وقت ہنگامہ پیدا ہو گیا جب ہولی کھیلنے والوں نے پولیس پر جوتوں-چپلوں کی بارش کر دی۔ جواب میں پولیس نے بھی لاٹھی چارج کر دیا۔

<div class="paragraphs"><p>ہولی کے جلوس میں شامل لوگوں نے پولیس پر کیا پتھراؤ، پولیس لاٹھی چارج میں کئی زخمی</p></div><div class="paragraphs"><p>ہولی کے جلوس میں شامل لوگوں نے پولیس پر کیا پتھراؤ، پولیس لاٹھی چارج میں کئی زخمی</p></div>

ہولی کے جلوس میں شامل لوگوں نے پولیس پر کیا پتھراؤ، پولیس لاٹھی چارج میں کئی زخمی

user

اتر پردیش میں ہولی کے پیش نظر جمعہ کے روز جگہ جگہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ کوشش یہ تھی کہ کہیں بھی فرقہ وارانہ فسادات پیدا نہ ہوں، لیکن کچھ مقامات پر ہولی جلوس نکالنے والوں سے ہی یوپی پولیس پریشان نظر آئی۔ ایک طرف اتر پردیش کے شاہجہاں پور میں مشہور ’لاٹ صاحب کا جلوس‘ پولیس لاٹھی چارج کا گواہ بنا، اور دوسری طرف ضلع اناؤ میں بھی ہولی کے جلوس میں شامل لوگوں پر پولیس لاٹھی چارج کی نوبت آ گئی، کیونکہ کچھ لوگوں نے پولیس پر ہی پتھراؤ شروع کر دیا تھا۔ اس پتھراؤ میں 3 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی مل رہی ہے۔

آج شاہجہاں پور میں ہولی کے دوران نکالے جانے والے سینکڑوں سال قدیم ’لاٹ صاحب کے جلوس‘ میں اس وقت ہنگامہ شروع ہو گیا جب ہولی کھیل رہے لوگوں نے پولیس پو جوتوں-چپلوں کی بارش کر دی۔ پولیس پر اینٹ اور پتھر پھینکے جانے کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔ دفاع میں پولیس نے ہنگامہ کرنے والوں پر خوب لاٹھیاں برسائیں۔ پولیس کی لاٹھیاں پڑتے ہی شرپسند نوجوان فرار ہو گئے۔ بعد میں پولیس نے حالات کو قابو میں کیا۔

دوسری طرف اناؤ میں ہولی جلوس کے دوران زوردار ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ شراب نوشی کی حالت میں کچھ نوجوانوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ ان نشیڑیوں پر قابو پانے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا۔ اس لاٹھی چارج میں کئی لوگ زخمی بھی ہو گئے۔ پولیس کی کارروائی سے ناراض کئی لوگ بعد میں دھرنے پر بیٹھ گئے۔ اس کی جانکاری ملتے ہی انتظامیہ کے افسران جائے وقوع پر پہنچے۔ اے ایس پی، سی او اور ایس ڈی ایم نے دھرنے پر بیٹھے لوگوں کو سمجھانا شروع کیا اور علاقے میں اضافی پولیس جوان بھی تعینات کیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معاملہ ضلع کے بانگرمئو تھانہ کے تحت گنج مراد آباد قصبہ کا ہے۔ یہاں ہولی پر پھاگ جلوس نکالا جاتا ہے۔ رنگ میں ڈوبے لوگ پھاگ گاتے ہوئے چلتے ہیں اور ہولی کا جشن مناتے ہیں۔ پھاگ جلوس میں کچھ قابل اعتراض گانوں پر تنازعہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ جلوس جب اپنی منزل سے واپس ہوا تو اچانک شراب کے نشے میں ڈوبے کچھ نوجوانوں نے چھیڑ چھاڑ اور ہنگامہ شروع کر دیا۔ انھیں روکنے کے لیے پولیس نے جب ہلکی طاقت کا استعمال کیا تو دوسری طرف سے پتھراؤ شروع ہو گیا۔

پتھراؤ کی وجہ سے کم از کم 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جنھیں اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے ہنگامہ اور پتھراؤ کرنے والے نوجوانوں کو کھدیڑنے کے لیے لاٹھی چارج کیا، جس کے بعد بھیڑ منتشر ہو گئی۔ پولیس لاٹھی چارج میں کئی لوگ زخمی ہوئے اور الزام ہے کہ پولیس نے گھر میں گھس کر لوگوں کو باہر کھینچا اور پٹائی کی۔ زخمیوں میں خواتین بھی شامل بتائی جا رہی ہیں۔ حالانکہ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی ٹولی شراب پی کر ہنگامہ کر رہی تھی، اس لیے ہلکی طاقت کا استعمال کیا گیا۔ اس پورے واقعہ سے ناراض کچھ لوگ دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *