
بنگلور: مشہور کنڑ اداکارہ رانیا راؤ کو سونے کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق رانیا راؤ پر الزام ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر سونے کی اسمگلنگ میں ملوث تھی جس کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں آئی۔
ایف آئی اے (فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی) کی تحقیقات کے مطابق رانیا راؤ نے غیر قانونی طریقے سے سونا درآمد کرنے کی کوشش کی تھی۔ اسے بنگلور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے اداکارہ کو اس معاملے میں مزید تحقیقات کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ رانیا راؤ کو قریب 15 کلو سونے کے ساتھ بنگلورو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا۔
ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اداکارہ نے سونے بسکٹس کو اپنے لباس میں چھپا رکھا تھا اور کچھ حصہ پہن کر اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔کنڑ اداکارہ کو 14 روزہ عدالتی حراست میں لے لیا گیا ہے، انہیں پچھلے 15دن میں 4 مرتبہ دبئی کا سفر کرنے پر خصوصی نگرانی میں رکھا گیا تھا۔