امریکہ کے بوسٹن میں ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ شروع ہو گئے ہیں۔ مظاہرین نے وفاقی خرچ میں کٹوتی کے امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں کے تحت ارب پتی کاروباری ایلون مسک کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات کو لے کر مظاہرہ کیا۔ واضح رہے کہ کئی ہفتے سے آزادی پسند گروپ ٹیسلا کے خلاف مظاہرہ کر رہا ہے تاکہ کار کمپنی کی فروختگی پر منفی اثر پڑ سکے اور مسک کی قیادت والے ‘ڈی او جی ای’ کے خلاف احتجاج تیز کیا جا سکے۔
ہفتہ کو بوسٹن میں احتجاج کرنے والے میسواچیوٹس کے 58 سالہ ناتھن فلپس نے کہا، “ہم ایلون سے بدلہ لے سکتے ہیں۔ ہم ہر جگہ شو روم میں جاکر ٹیسلا کی مخالفت کرکے کمپنی کو سیدھے طور پر اقتصادی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔”