سری لنکا میں دو ماہ کے دوران 2.24 کروڑ ڈالر مالیت کے مجرمانہ اثاثے ضبط

کولمبو: سری لنکا میں دسمبر 2024 سے جنوری 2025 تک 2.24 کروڑ امریکی ڈالر مالیت کے مجرمانہ اثاثے ضبط کیے گئے ہیں۔

یہ اطلاع سری لنکا کے پبلک سیکورٹی منسٹر آنند وجے پالا نے جمعہ کو پارلیمنٹ میں دی۔

انہوں نے کہا کہ ضبط کی گئی جائیدادوں میں 1.525 کروڑ ڈالر کی جائیداد منشیات کے اسمگلروں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیرا مڈ اسکیموں اور مالیاتی جرائم کے ذریعے پیسہ کمانے والوں کی بھی کافی جائیداد ضبط کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2024 میں اقتدار میں آنے والی نیشنل پیپلز پاور حکومت منظم جرائم کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ایسے قوانین بنا رہی ہے جو منظم جرائم پیشہ گروہوں اور انتہا پسند تنظیموں سے مؤثر طریقے سے نمٹ سکیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *