ایران اور کرغزستان کا سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی نائب صدر کے معاون برائے بین الاقوامی امور اور علاقائی تعاون علی نجفی نے دورہ بیشکک کے دوران کرغزستان کے وزیر خارجہ کلوبایف سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

نجفی نے ایران کے یوریشین اکنامک یونین میں بطور مبصر انتخاب اور یونین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے حتمی مراحل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس پیش رفت سے ایران اور رکن ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

فریقین نے اعلی سطحی حکام کے مسلسل مذاکرات اور دوطرفہ دوروں کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔

علاوہ ازیں نجفی نے کرغزستان کے وزیر معیشت و تجارت صدیقوف اور اقتصادی مشترکہ کمیشن کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں اقتصادی کمیشن کے اجلاس کے انعقاد، کرغزستان کی ایران ایکسپو میں شرکت اور سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *