نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ (28 فروری) کو دہلی کے ‘سُندر نرسری’ میں منعقد ہونے والے صوفی موسیقی کے فیسٹیول ‘جہانِ خسرو 2025’ میں شرکت کی۔ یہ تقریب اپنی 25 ویں سالگرہ منا رہی تھی، جسے ہندوستانی ثقافت اور صوفی روایت کا ایک اہم حصہ قرار دیا جاتا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘جہانِ خسرو’ کی سب سے بڑی کامیابی یہی ہے کہ اس نے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا لی ہے۔ انہوں نے کہا، “اس ایونٹ کی خوشبو ہندوستان کی مٹی کی خوشبو ہے، جو ہماری تہذیب کی خوبصورتی کو ظاہر کرتی ہے۔”