
بنکاک: مشرقی تھائی لینڈ کے صوبہ پراچنبوری میں ایک بس حادثہ میں سترہ افراد ہلاک اور 32 دیگر زخمی ہوگئے۔
مقامی روڈ سیفٹی سینٹر نے بدھ کو یہ معلومات دی۔ مرکز نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجے کے قریب جب یہ حادثہ پیش آیا تب بس میں 49 افراد سوار تھے۔
حادثہ میں 16 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور ایک نے اسپتال لے جانے کے بعد دم توڑ دیا۔
اس کے علاوہ 32 افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔
مقامی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ سڑک کا یہ حصہ حادثات والا ہے اور ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ حادثہ بریک سسٹم میں خرابی کی وجہ سے ہوا ہو گا۔