بی آر ایس دورِ حکومت میں کھمم میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین پر عائد مقدمات کو کھمم ضلع کورٹ نے خارج کردیا

بی آر ایس کے دورِ حکومت میں کھمم میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین پر عائد مقدمات کو آج کھمم ضلع کورٹ نے خارج کر دیا۔ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے عدلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔

 

بی آر ایس کے دور میں 2020 میں کھمم شہر سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے ضلع قائد درگا، اقلیتی قائد تاج الدین، کھمم کے سینئر کانگریس قائد چھوٹے بابا، سی پی ایم پارٹی کے ریاستی رکن پی سدرشن اور سی پی آئی کھمم ضلع کے معتمد بی ہنمنت راؤ پر سیکشن 124 کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔

 

پانچ سال بعد، آج کھمم کی فرسٹ ایڈیشنل سیول کورٹ کی جج محترمہ رجنی نے ان مقدمات کو خارج کر دیا، جس پر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے عدلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی اور اطمینان کا اظہار ک

یا۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *