
حیدرآباد: محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ میں آیندہ دو تین دنوں تک ہلکی بارش کے امکانات ہیں اور درجہ حرارت 34 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم از کم درجہ حرارت 18 سے 22 ڈگری تک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے سینئر افسر سری نیواس راؤ نے بتایا کہ گزشتہ دو دنوں میں درجہ حرارت میں معمولی کمی ہوئی ہے اور یہ عام درجہ حرارت سے *1 یا 2 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ ہوا میں نمی کی صورتحال کے سبب آئندہ دو سے تین دنوں میں تلنگانہ کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔