کشمیر میں 19 فروری کی شام سے 20 فروری کی سہہ پہر تک برف و باراں کی پیش گوئی

سری نگر: وادی کشمیر میں جاری طویل خشک موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات نے 19 فروری کی شام سے 20 فروری کی سہہ پہر تک برف و باراں کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 8 فروری کو موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک تازہ مغربی ہوا داخل ہونے کے نتیجے میں وادی میں 19 فروری کی شام سے 20 فروری شام تک ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران زیادہ اثر جنوبی کشمیر اور چناب وادی میں رہ سکتا ہے جہاں پہاڑی علاقوں میں 6 سے 10 انچ برف ریکارڈ ہوسکتی ہے جبکہ شمالی اور وسطی کشمیر کے بالائی علاقوں میں بھی 4 سے 8 انچ برف ریکارڈ ہونے کی توقع ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 21 سے 24 فروری تک موسم جزوی طور پر ابر آلود مگر مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں 25 سے 27 تک برف وباراں کے ایک اور مرحلے کی توقع ہے۔

محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔کشمیر ویتھر کے مطابق دن کے درجہ حرارت میں بھی نمایاں گراوٹ ریکارڈ ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت جو فی الحال 15 ڈگری سینٹی گریڈ سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہو رہا ہے 20 فروری کو 7 ڈگری سینٹی سے بھی نیچے ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

ادھر وادی کے لوگ بالخصوص کسان برف و باراں کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کیونکہ خشک موسم صورتحال سے جہاں وادی کئی چشمے سوکھ گئے ہیں، وہیں اس دوران کئی علاقوں کے جنگلوں میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وادی میں جاری خشک موسمی صورتحال ان کے لئے انتہائی ضرر رساں ثابت ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں سال رواں کے پہلے ڈیڑھ ماہ کے دوران بارش کی 79 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس دوران جموں میں بارش کی 84 فیصد کمی درج ہوئی ہے۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *