
File photo
نئی دہلی: ہندوستان کی ایک ریاست میں حکمران جماعت بی جے پی نے اردو کی جگہہ سرکاری اسکولس میں سنسکرت پڑھانے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔راجستھان کی بی جے پی حکومت نے ریاست کے سرکاری اسکولوں میں اردو کی جگہ سنسکرت کو تیسری زبان کے طور پر متعارف کرانے کا حکم دیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت وہ اسکولس جہاں اردو پڑھنے والے طلبہ نہیں ہیں وہاں اب سنسکرت پڑھائی جائے گی۔ریاست کے محکمہ ثانوی تعلیم نے بیکانیر کے ناپاسر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں اردو ادب کی جگہ سنسکرت ادب کو شامل کرنے کا حکم جاری کیا ہے جو اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ اس سے قبل جئے پور کے مہاتما گاندھی
سیکنڈری اسکول اور کئی دیگر اسکولوں میں بھی ایسے ہی احکامات جاری کئے جا چکے ہیں۔