مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 15 مہینے تک غزہ میں تباہی مچانے کے بعد صہیونی وزیراعظم نے جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نو اور فلسطینی عوام کے لئے امدادی کاموں میں بھی رخنہ ڈالنا شروع کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نتن یاہو نے ایک خصوصی آرڈر کے تحت فلسطین میں اقوام متحدہ کے ذیلی امدادی ادارے انروا کی سرگرمیوں کو فوری طور پر روکنے کا حکم جاری کیا ہے۔
عالمی برادری کی جانب سے غزہ میں امدادی سرگرمیوں کی سست رفتاری پر مسلسل تشویش کا اظہار کرنے کے باوجود نتن یاہو کی پالیسیوں کی وجہ امدادی سرگرمیاں مزید سست روی کا شکار ہورہی ہیں۔
نتن یاہو کے دفتر نے کہا ہے کہ کنیسٹ میں بھاری اکثریت سے منظوری کے بعد حکم کے اجراء میں کوئی رکاوٹ درپیش نہیں ہے۔