
چھپرا: بہار کے سارن ضلع کے مشق تھانہ علاقے میں پتنگ اڑا رہے نوجوان کی چھت سے گر کر موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ تخت ٹولا گاؤں کے رہنے والے سریندر سنگھ کا بیٹا گوتم کمار (18) پتنگ اڑاتے ہوئے اپنے گھر کی چھت سے پھسل کر گر گیا اور اس کے اہل خانہ اسے علاج کے لیے قریبی صحت مرکز لے گئے۔
ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹر نے اسے بہتر علاج کے لیے پٹنہ بھیج دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا۔ پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔