دشمن کو محمد شاہین کے قتل کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، حماس

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حماس نے اپنے ایک بیان میں صیہونی رژیم کے فضائی حملے کے نتیجے میں لبنان میں القسام کے ممتاز کمانڈر محمد شاہین کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید محمد شاہین اور ان کے خاندان  نے اپنی زندگی مزاحمت کی راہ میں لٹائی، ان کی بے مثال قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کیا جائے گا۔

   بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ  صیہونی رژیم مقبوضہ علاقوں کے باہر مزاحمتی رہنماوں کے قتل سے ہماری طاقت کو کمزور نہیں کر سکتی۔

حماس نے اپنے بیان میں زور دیا کہ صیہونی دشمن کو اس بزدلانہ اقدام اور وحشیانہ قتل و غارت گری کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *