ہردوئی میں پیش آنے والے سڑک حادثہ میں تین لوگوں کی موت

ہردوئی: اتر پردیش میں ضلع ہردوئی کے سینڈی علاقے میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر بائک پر سوار تین نوجوانوں کی موت ہو گئی جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع نے بدھ کے روز بتایا کہ ہرپال پور تھانہ علاقہ کے کاکڑہ گاؤں سے کل رات ایک شادی کی بارات سینڈی شہر جا رہی تھی۔

جس کے ساتھ گاؤں کے رہنے والے رامکھیلاون (25) ، سندیپ (24) ، گولو (22) اور ایک اور شخص بارات میں شامل ہو کر بائک پر سینڈی شہر آ رہے تھے، راستے میں منیما گاؤں کے نزدیک ایک نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔

اس حادثہ میں رامکھیلاوان، سندیپ اور گولو کی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر سنڈی میں داخل کرایا گیا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *