اس سے قبل بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے بھی دہلی واقعہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے این ڈی اے کی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ سوشل میڈیا ہینڈل ‘ایکس’ پر پوسٹ لکھتے ہوئے تیجسوی نے کہا، “نئی دہلی اسٹیشن پر بدانتظامی اور بھگدڑ کی وجہ سے ہوئی اموات سے من پریشان ہے۔ اتنے سارے وسآئل کے باوجود بھگدڑ میں عقیدت مندوں کی جانیں جا رہی ہیں اور حکومت اس سمت میں توجہ نہیں دے رہی صرف اپنی تشہیر کر رہی ہے۔”
دہلی بھگدڑ پر لالو-تیجسوی کا اظہار افسوس، بدانتظامی کے لیے حکومت کو نشانہ بنایا، وزیر ریل سے استعفیٰ طلب
