40 لاکھ سے زائد افراد نے نیمہ شعبان کو جمکران میں حاضری دی

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، منجی بشریت حضرت امام مہدی علیہ السلام کے روز ولادت کے موقع پر مسجد مقدس جمکران میں جشن کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے زیارات اور کلچر کے حوالے سے گورنر کے معاون نے کہا ہے کہ بیں الاقوامی سطح پر 800 اداروں اور 50 ہزار اہلکاروں و رضاکاروں نے تقریبات کے لئے انتظامات اور خدمات فراہم کیں۔ حجت‌الاسلام والمسلمین حسینی مقدم نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس سال ہم نے مقامی طور پر امام بارگاہوں، مساجد، انجمنوں اور امام زادگان کے درباروں پر جشن کے مراسم کے انعقاد کے لئے خصوصی توجہ دی اور مسجد مقدس جمکران میں انتظار فرج کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اندازے کے مطابق ایران کے مختلف علاقوں میں سخت سردی اور برفباری کے باوجود چار دنوں میں چار ملین یعنی چالیس لاکھ افراد نے امام مہدی علیہ السلام سے اظہار عقیدت کے لئے مسجد جمکران حاضری دی، حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا سے مسجد جمکران تک بلوار پیامبر اعظم پر زائرین کے لئے تمام ضروریات کا بندوبست کیا گیا تھا، 500 علما زائرین خدمات کے اور ماحول کو انتظار امام مہدی علیہ السلام کے عنوان سے بامقصد بنانے کے لئے موجود تھے، ھلال احمر کے کارکنان کے علاوہ مختلف اداروں اور عوامی گروہوں نے انتظامات میں حصہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ زائرین کی توقع سے کہیں بڑھ کر حاضری کی وجہ سے مستقبل میں ان تقریبات کے لئے زیادہ وسیع اور بہتر انتظامات کئے جائیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *