ماں کی آنکھوں میں مرچ پاوڈر چھڑک کر 6 سالہ بیٹے کا اغوا

مدھیہ پردیش کے گوالیار میں ایک چھوٹے بچے کے اغوا کا واقعہ پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

 

مورار علاقے میں رہنے والے راہول گپتا نامی ہول سیل تاجر کے چھ سالہ بیٹے کو اس کی ماں اسکول بس اسٹاپ پر چھوڑنے گئی تھی۔ اسی دوران دو لوگ بائیک پر وہاں پہنچے، ماں کی آنکھوں میں مرچ پاؤڈر ڈال دیا اور بچے کو زبردستی لے کر فرار ہوگئے۔

 

جب ماں کو ہوش آیا تو وہ اپنے بیٹے کے پیچھے دوڑی، لیکن اغوا کار تیزی سے نکل چکے تھے۔ بچے کے والد نے فوراً پولیس میں شکایت درج کرائی، جس کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کی جانچ کی۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے

 

اور مجرموں کے بارے میں اطلاع دینے والوں کو 30,000 روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف، اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *