مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالمک بدرالدین نے کہا: ٹرمپ کا فلسطینی عوام کو ان کے وطن سے بے گھر کرنے کا منصوبہ یقینا ناکام ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ ایک مجرم اور فضول گوئی کا عادی شخص ہے۔
عبد الملک الحوثی نے مزید کہا: ٹرمپ کی جانب سے فلسطینی عوام کو بے گھر کرنے کی تجویز کو دہرانا ان کے مجرمانہ منصوبے پر اصرار کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا ٹرمپ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، فلسطینی ہرگز اپنے وطن کو نہیں چھوڑیں گے اور ان کے جبری بے دخلی کا منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا۔