ہندو میرج ایکٹ: شادی کالعدم ہونے پر بھی بیوی گزارہ بھتہ کی حقدار، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ نے بامبے ہائی کورٹ کے الفاظ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شادی کالعدم ہونے کے باوجود بیوی کو گزارہ بھتہ مل سکتا ہے اور اسے غیر قانونی کہنا نامناسب ہے

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ / آئی اے این ایس</p></div>

سپریم کورٹ / آئی اے این ایس

user

سپریم کورٹ نے بدھ (12 فروری) کو ایک فیصلہ سنایا، جس میں کہا کہ اگر ہندو میرج ایکٹ (ایچ ایم اے) 1955 کے تحت کسی شادی کو کالعدم قرار دینے کے باوجود دونوں فریق میں سے کوئی بھی عبوری کفالت اور مستقل کفالت (گزارہ بھتہ) کا دعویٰ کر سکتا ہے۔ سپریم کورٹ نے بامبے ہائی کورٹ کے ایک فیصلے میں غیر قانونی بیوی جیسے الفاظ کے استعمال پر بھی اعتراض کیا، اسے خواتین کے خلاف امتیازی اور انتہائی نامناسب قرار دیا۔

جسٹس اے ایس اوکا، احسان الدین امان اللہ اور آگسٹن جارج مسیح کی بنچ نے کہا کہ ’’اگر کسی شادی کو 1955 ایکٹ کے سیکشن 11 کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے تو اس شادی میں شامل دونوں فریق میں سے کسی کو بھی ایکٹ کی دفعہ 25 کے تحت مستقل گزارہ بھتہ یا کفالت کا دعویٰ کرنے کا حق ہے۔‘‘ علاوہ ازیں عدالت نے یہ بھی کہا کہ یہ ہمیشہ معاملات کے حقائق اور فریقین کے طرز عمل پر منحصر ہوگا کہ مستقل گزارہ بھتہ دیا جا سکتا ہے یا نہیں۔ دفعہ 25 کے تحت راحت دینا ہمیشہ عدالتی صوابدید پر منحصر ہے۔

ہندو شادی ایکٹ کے تحت عبوری گزارہ بھتہ کے سوال پر فیصلے میں کہا گیا کہ ’’یہاں تک کہ اگر کوئی عدالت دونوں کی شادی کو کالعدم یا منسوخی کے قابل سمجھتی ہے، تب بھی 1955 ایکٹ کے تحت جاری حتمی تصفیہ ہونے تک عدالت عبوری گزارہ بھتہ دے سکتی ہے۔‘‘ علاوہ ازیں عدالت نے غیر قانونی بیوی جیسے الفاظ کے استعمال پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ’’کسی شادی کو کالعدم قرار دیے جانے پر بیوی کو غیر قانونی کہنا انتہائی نامناسب ہے۔ اس سے متعلقہ خواتین کی عزت متاثر ہوتی ہے۔ بدقسمتی سے بامبے ہائی کورٹ نے ’غیر قانونی بیوی‘ جیسے الفاظ کا استعمال کیا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *