حزب اللہ کا اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغام

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان میں اسلامی انقلاب کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر رہبر معظم انقلاب امام خامنہ ای، صدر پزشکیان اور ایران کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔

اس بیان میں مزید کہا گیا کہ اسلامی انقلاب اپنے عظیم رہبر کی قیادت میں دشمنوں کے معاندانہ اقدامات اور سازشوں کے باوجود زندگی کے تمام شعبوں میں ترقی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آج چار دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایک علاقائی طاقت بن چکا ہے اور بین الاقوامی میدان میں ایک اہم طاقت  کے طور پر اپنی موجودگی ثابت کر چکا ہے۔ 

حزب اللہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ اپنی تشکیل کے بعد سے ہی خطے اور دنیا کی مظلوم اقوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور وہ مزاحمتی تحریکوں کا حقیقی جب کہ فلسطین کا بنیادی حامی ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے 1982 سے لبنان کی حمایت کی تاکہ قابض رژیم کو اس ملک سے نکال باہر کیا جا سکے۔ اس وسیع حمایت نے لبنانی مزاحمت کی کامیابیوں کے حصول میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم امام خامنہ ای کی قیادت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے ترقی اور استحکام کے خواہاں ہیں اور اسلامی وحدت کی طاقت سے فلسطین کی آزادی اور عالمی استکبار اور صیہونی رژیم کی نابودی کے لئے جدو جہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *