تلنگانہ میں مسلمانوں کی کل آبادی 44 لاکھ 57 ہزار – ذات پات پر مبنی سروے رپورٹ اسمبلی میں منظور

حیدرآباد – 4 فروری ( اردو لیکس) تلنگانہ اسمبلی میں ذات پات پر مبنی خاندانی سروے رپورٹ کو منظوری دی گئی ۔چیف منسٹر ریونت ریڈی نے منگل کی دوپہر اسمبلی میں سروے رپورٹ پیش کی ۔

 

اس موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی نے سروے کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں مسلمانوں کی کل آبادی44,57,012 ہے جو مجموعی آبادی کا 12.56 فیصدحصہ ہے

 

جس میں بی سی مسلم کی آبادی 10 فیصد یعنی 35,76,588 ہے۔ اور مسلم او سی کی آبادی 8,80,424 ہے جو آبادی کا 2.48 فیصد حصہ ہے

۔

چیف منسٹر نے کہا کہ درج فہرست طبقات (ایس سی) کی آبادی 61,84,319 ہے جو جملہ آبادی کا 17.43 فیصد حصہ ہے۔ پسماندہ طبقات (بی سی) کی تعداد 1,64,09,179 ہے جو ریاست کی آبادی کا 46.25 فیصد ہے۔

 

اس میں مسلم بی سی افرادکوشامل نہیں کیاگیا۔ درج فہرست قبائل کی آبادی 37,05,929 ہے جو آبادی کا 10.45 فیصد حصہ ہے

 

اعلی ذات یعنی او سی کی آبادی 56,01,539 ہے جو ریاست کی آبادی کا 15.79 فیصد حصہ ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ سروے کے دوران ریاست کے ہر ایک گھر پر اسٹیکر لگایا گیا۔

 

ہر انومریٹر سے روزانہ 10 سے زائد مکانات کا سروے نہیں کروایاگیا۔ 76,000 ڈاٹا انٹری آپریٹرس کی خدمات حاصل کرتے ہوئے 36 دن کے اندر تمام خاندانوں کی تفصیلات کمپیوٹرائز کی گئیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *