حیدرآباد(راست) سید ظفر الدین احمد کی اطلاع کے بموجب گولڈن سٹی کالونی،پلر نمبر248میں نئی سڑکوں کی تعمیر پر سوسائٹی کے اراکین محمدعبدالکریم(صدر)،عبدالنعیم(نائب صدر)، محمدجاوید (جنرل سکریٹری)، محمداسماعیل (جوائنٹ سکریٹری)، عبدالعزیز (جوائنٹ سکریٹری)، عبدالحکیم خان،سید ظفر الدین احمد(سینئرصحافی) نے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹراسدالدین اویسی، مرزا رحمت بیگ(رکن قانون ساز کونسل)، محمد نواز الدین احمد (سلیمان نگر کارپوریٹر) سے اظہار تشکر کیا۔ رکن قانون ساز کونسل مرزا رحمت بیگ کی جانب سے اپنے ایم ایل سی فنڈ سے تعمیری کام انجام دینے اور محمدنواز نے اس معاملہ میں خصوصی دلچسپی لے کر کام انجام دیا ہے جس کیلئے گولڈن سوسائٹی کے عوام ان تمام کے مشکور ہیں۔