پہلوی حکومت نے ایران کا دس لاکھ رقبہ غیروں کے حوالے کردیا، سربراہ عوامی رضاکار فورس

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی نیم فوجی فورس بسیج کے سربراہ غلام رضا سلیمانی نے اسلامی انقلاب کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلوی حکمرانوں نے ملک کے 10 لاکھ مربع میٹر رقبے سے دستبرداری اختیار کی۔

سلیمانی نے پہلوی دور میں ہونے والے معاہدوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان معاہدوں کے نتیجے میں ایران کے ایک ملین مربع میٹر سے زائد علاقے کا نقصان ہوا۔ انہوں نے خاص طور پر بحرین پر ایران کے اختیار سے دستبرداری کا ذکر کیا، جو تاریخی طور پر ایران کا ایک اٹوٹ حصہ رہا ہے۔

بسیج کے سربراہ نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب نے شاہ کی حمایت کرنے والے امریکیوں کو حیران کردیا کیونکہ انقلاب کی تیز رفتار پیش رفت نے انہیں سنبھلنے کا موقع ہی نہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب نے ایرانی عوام کو ایک بار پھر اپنی قومی اقدار اور شناخت پر فخر کرنا سکھایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انقلاب اسلامی کے بعد ایرانی قوم نے بڑی دانشمندی کے ساتھ دنیا کے ظالم اور متکبر طاقتوں کا سامنا کیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *