غزہ میں جنگ بندی کے بعد مغربی کنارے پر اسرائیلی کارروائی نے شدت اختیار کی، رواں سال 70 فلسطینی جاں بحق

غزہ میں جنگ بندی کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی کارروائی کے حوالے سے ماہرین کا خیال ہے کہ نیتن یاہو حکومت غزہ کی اپنی ناکامی سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ سب کچھ کر رہی ہے۔

اسرائیلی فورسز، علامتی تصویر آئی اے این ایساسرائیلی فورسز، علامتی تصویر آئی اے این ایس
اسرائیلی فورسز، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

غزہ میں جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نے اپنی پوری توجہ مقبوضہ مغربی کنارے کی طرف کر دی ہے۔ 2025 کی شروعات سے ہی مغربی کنارے میں اسرائیل کے حملوں، فلسطینیوں کی گرفتاریوں اور چھاپوں میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے فلسطینی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ اس سال کی شروعات سے اب تک اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 10 بچوں سمیت 70 لوگوں کو قتل کر دیا ہے۔ واضح ہو کہ 3 فروری کو وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل کے بڑے پیمانے پر حملوں میں جِینن میں 38، ٹوباس میں 15، نبلس میں 6، تُلکاریم میں 5، ہیبرون میں 3، بیت اللحم میں 2 اور مقبوضہ مشرقی یروشلم میں ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیل یہاں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں بھی کر رہا ہے۔

گزشتہ ماہ غزہ میں جنگ بندی کے فوری بعد اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارہ میں ’آئرن وال‘ کے نام سے ایک بڑی کارروائی شروع کی ہے۔ یہ مہم خاص طور سے جینن علاقے میں فلسطینی مسلح گروپوں کو نشانہ بنانے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ غزہ میں جنگ بندی کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی کارروائی کے حوالے سے ماہرین کا خیال ہے کہ نیتن یاہو حکومت غزہ کی اپنی ناکامی سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ سب کچھ کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں حکومت نے سخت ہدایات دی ہیں کہ معاہدے کے تحت رہا ہونے والا کوئی بھی فلسطینی جشن نہ منائے۔

قابل ذکر ہے کہ پیر کو فلسطینی اتھارٹی (پی اے) کے صدر نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام آبادکاری کے منصوبوں یا دیگر زمین کو قبول نہیں کریں گے۔ ترجمان نبیل ابو رودینہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’’قابض حکام مغربی کنارے میں لوگوں کو بے گھر کرنے اور نسلی تطہیر کے مقصد سے اپنے منصوبوں کو نافذ کرنے کے لیے مسلسل حملے کر رہے ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *