مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنان کی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کی جارحیت اور قرارداد 1701 کی خلاف ورزی کے خلاف سلامتی کونسل میں شکایت کر دی ہے۔
اس شکایت میں لبنان نے کہا کہ صیہونی جارحیت میں اس ملک کی فوج کے جوانوں کا اغوا اور عام شہریوں پر حملے شامل ہیں۔ یہ رژیم اپنی زمینی اور فضائی جارحیت اور لبنانیوں کے گھروں کی تباہی کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہے اور حالیہ جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے۔
لبنان کی وزارت خارجہ نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ صیہونی حکومت نے اس ملک کی فوج کے گشتی اہلکاروں اور صحافیوں کو بھی نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ لبنان نے صیہونی حکومت کے خلاف سلامتی کونسل میں متعدد بار شکایت کی ہے لیکن اس کا کوئی خاص نتیجہ نہیں نکلا ہے۔ کیونکہ اقوام متحدہ اپنے ہی قوانین کے برخلاف بین الاقوامی تنازعات میں امریکہ کی پیروی کرتی ہے۔!