حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے گچی باؤلی علاقہ میں اج رات فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فوری طور پر موصولہ اطلاعات کے مطابق اس علاقہ کے ایک پب میں ایک ملزم کو پکڑنے کے لیے
پولیس پہنچی تھی اس دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل زخمی ہو گیا اور پپ کے ایک باؤنسر کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ان دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے کی شناخت عادی ملزم پربھا کر کے طور پر کی گئی ہے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔