آرمینیا یوریشین اکنامک یونین کے ساتھ ایران کے تعلقات کی حمایت کرتا ہے، نکول پاشینیان

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشینیان نے یریوان میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم ایران اور یوریشین اکنامک یونین کے درمیان تعلقات کی کی حمایت جاری رکھیں گے۔

پاشینیان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سابق ایرانی صدر نے ان کی دعوت پر 2019 میں یریوان میں تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔
ٹاس نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوریشین اکنامک یونین کے رکن ممالک نے ایران کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔ 

یوریشین اکنامک یونین (EAEU) پانچ پوسٹ سوویت ریاستوں کا ایک اقتصادی اتحاد ہے جو یوریشیا میں واقع ہے۔ اس تنظیم کے پاس ایک مربوط سنگل مارکیٹ ہے اور ایران حال ہی میں مبصر کے طور پر شامل ہوا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *