مہر نیوز کے مطابق، ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی نے کہا کہ ایران کے خلاف تمام تر بیانات کے باوجود، تہران خطے میں مزاحمتی محاذ کی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت اپنے جرائم سے کچھ حاصل نہیں کر سکے گی اور اس کے جارحانہ اقدامات سے ایران کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔
اس سے پہلے ایران کے پارلیمانی امور کے وزیر وحید جلال زادہ نے بیروت میں “سید حسن نصر اللہ” کی جائے شہادت کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ سید حسن نصر اللہ نے اپنی پوری زندگی شہادت کے راستے پر گزاری اور وہ آخر کار اپنے ہدف میں کامیاب ہوگئے، جس کی وہ ہمیشہ تمنا کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم آج یہاں کھڑے ہو کر تاریخ کے ایک اہم دور میں دشمنوں کی شکست کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
جلال زادہ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ لبنانی قوم ترقی کرے گی اور اس سرزمین کے عوام مستقبل میں اچھے اور پر لطف دنوں کا تجربہ کریں گے۔