خانه پور۔ سینئر کانگریس قائد ظہیر احمد صدر جامع مسجد و عیدگاه انتظامی کمیٹی خانہ پور کی والدہ ماجدہ خواجه بیگم زوجه فتح محمد مرحوم کا طویل علالت کے بعد بعمر 85 سال انتقال ہوگیا۔
انتقال کی اطلاع کے ساتھ ہی رشتہ داروں ، دوست احباب کے علاوہ خانہ پور کی مختلف مذہبی سیاسی و سماجی جماعتوں سے وابستہ قائدین و کارکنوں نے ظہیر احمد کی قیامگاہ واقع مغل پوره محلہ مغل پورہ پہنچ کر غم زده اکان خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے پرسہ دیا۔ نماز جنازہ آج بعد نماز عصر جامع مسجد خانہ حافظ سید عبد القادر امام و خطیب جامع مسجد کی امامت میں ادا کی گئی۔
بعد ازاں محمد یہ مسجد سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک فرزند شامل ہے۔ نماز جنازہ و جلوس جنازہ میں امت مسلمہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ رکن اسمبلی خانہ پور ویدما بھوجو نے ظہیر احمد کے گھر پہنچ کر انھیں پرسہ دیا۔
مزید تفصیلات کے لیے اس فون نمبر پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔
9440520626