مودی کی مخالفت میں کئی میٹرو اسٹیشنوں کی دیواروں میں قابل اعتراض نعرے

[]

نئی دہلی: جی 20 چوٹی کانفرنس(8-10 ستمبر) سے قبل دہلی میں کئی میٹرواسٹیشنوں کی دیواروں پر خالصتان کی تائید میں اور وزیراعظم نریندر مودی کی مخالفت میں نعرے دکھائی دئیے۔ پولیس نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔

پولیس کوجانکاری ملی تھی کہ 7 میٹرواسٹیشنوں میں نعرے لکھے گئے ہیں۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایاکہ جانکاری ملتے ہی ہر میٹرواسٹیشن پر پولیس ٹیمیں بھیجی گئیں۔

شیواجی پارک‘ پشچھم وہار‘ اُدیوگ نگر‘مہاراجہ سورج مل اسٹیڈیم‘ پنجابی باغ‘ اور ننگلوئی میٹرواسٹیشن کی دیواروں پر قابل اعتراض نعرے تحریر کئے گئے جن میں ہندوستان کے اقتدارِ اعلیٰ کو چیلنج کیاگیا۔

ملزمین نے سرکاری سرودیابال ودیالیہ ننگلوئی پربھی قابل اعتراض نعرے لکھے۔ پولیس ذرائع نے آئی اے این ایس کو بتایاکہ یہ G-20 چوٹی کانفرنس سے قبل خالصتان نوازوں کی حرکت ہوسکتی ہے۔

دیواروں پر اسپرے پینٹس سے ”دہلی بنے گا خالصتان“ اور ”خالصتان ریفرنڈم زندہ باد“ جیسے نعرے لکھے گئے۔ ملزمین نے نعروں کے ساتھ سکھس فارجسٹس(ایس ایف جے) بھی تحریرکیا۔

پولیس نے معاملہ کی تحقیقات کیلئے متعدد ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور کہا ہے کہ خاطیوں کو بخشا نہیں جائے گا۔پولیس قریبی علاقوں اور میٹرو اسٹیشنوں کا سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگال رہی ہے تاکہ نعرے لکھنے والوں کی نشاندہی ہوسکے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *