بہتر انتخابی انتظام: پہلی مرتبہ جھارکھنڈ کو ملے گا نیشنل ایوارڈ، مختلف ریاستوں کے 11 عہدیدار 25 جنوری کو ہوں گے سرفراز

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جھارکھنڈ کے علاوہ مہاراشٹر اور جموں و کشمیر کو بھی نیشنل ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ جھارکھنڈ میں یہ انعام ریاست کے چیف الیکٹرول آفیسر کے روی کمار کو ملے گا۔

<div class="paragraphs"><p>الیکشن کمیشن</p></div><div class="paragraphs"><p>الیکشن کمیشن</p></div>
user

بہترین انتخابی انتظام کے لیے پہلی بار جھارکھنڈ کو نیشنل ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جھارکھنڈ کے علاوہ مہاراشٹر اور جموں و کشمیر کا بھی اس قومی ایوارڈ کے لیے انتخاب ہوا ہے۔ جھارکھنڈ میں یہ انعام ریاست کے چیف الیکٹرول آفیسر کے روی کمار کو ملے گا۔ جنرل زمرہ میں مشرقی سنگھ بھوم ضلع ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر و ڈپٹی کمشنر اننیا متّل کا انتخاب قومی ایوارڈ کے لیے کیا گیا ہے۔ اس زمرہ میں مختلف ریاستوں کے کُل 11 عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

کے روی کمار اور اننیا متّل کو یہ ایوارڈ 25 جنوری کو قومی یوم رائے دہندگان کے موقع پر منعقدہ قومی سطح کے پروگرام میں دیا جائے گا۔ یہ پروگرام نئی دہلی میں واقع ’مانیک شا سنٹر‘ میں منعقد ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے منگل (21 جنوری) کو چیف الیکٹورل آفیسر کے نام خط بھیج کر قومی ایوارڈ کے لیے ان افسران کے انتخاب کے بارے میں جانکاری دی۔ ساتھ ہی ایوارڈ لینے کے لیے ضروری تیاریوں کے حوالے سے بھی ہدایات دی گئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال ہوئے پارلیمانی انتخاب اور اسمبلی انتخاب میں چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر کے ذریعہ بہت سے نئے طریقے عمل میں لائے گئے تھے۔ ان اقدام کے تحت ووٹرز کو بیدار کرنے کے لیے انٹرنیٹ میڈیا پر ہیش ٹیگ مہم چلائی گئی تھی۔ اسی بیداری مہم کی وجہ سے پارلیمانی انتخاب میں ووٹنگ فیصد میں خاصا اضافہ دیکھنے کو ملا تھا۔ خاص طور پر خواتین ووٹرس بڑی تعداد میں ووٹنگ کے لیے گھروں سے نکلی تھیں۔ ووٹر لسٹ پر نظر ثانی میں بھی جھارکھنڈ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس کے تحت ووٹر لسٹ میں موجود غلطیوں کو صفر کی سطح پر لانے کی کوشش کی گئی تھی۔ ریاست میں پارلیمانی انتخاب اور اسمبلی انتخاب مکمل طور پر پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئے تھے۔ کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کی ضرورت نہیں پڑی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *