حیدرآباد 20 جنوری، (اردو لیکس) جامعہ نظامیہ کے سابق معتمد مولوی سید احمد علی صاحب کا 20 جنوری پیر کو 9:30 بجے صبح بعمر 86 سال انتقال ہوگیا نماز جنازہ بعد نماز مغرب مکہ مسجد حیدرآباد میں ادا کی گئی۔مفکر اسلام حضرت مولانا مفتی خلیل احمد صاحب امیر جامعہ جامعہ نظامیہ نے امامت فرمائی اور دعا کی۔تدفین احاطہ درگاہ حضرت شاہ محمد حسن صاحب قبلہ ابوالعلائی علیہ الرحمہ آغا پورہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم منگل 21- جنوری کو بعد نماز عصر مسجد میر پاشاہ مغل پورہ میں مقرر ہے۔
پسماندگان میں مرحوم فرزند جناب سید آصف علی کے علاوہ چار فرزندان جناب سیدالطاف حسین کرسپانڈنٹ لائف لاٰئن جونیر کالج ‘ جناب سید مجتبیٰ حسین ڈائریکٹر اپیکس پیرا میڈیکل کالج ‘ جناب سید عمر حسین ڈائریکٹر PAN ELY SIUMعابڈس ‘ جناب سیدمبشر حسین مینجنگ ڈائریکٹر لائف لائن جونیر کالج اور 3 دختران شامل ہیں۔ موصوف اسپیشل ڈپٹی کلکٹر ریوینیو ڈپارٹمنٹ محبوب نگر سے وظیفہ پر سبکدوش ہوئے۔طویل عرصہ تک جامعہ نظامیہ سے وابستہ رہے۔ 1995ء سے 2022ء تک بحیثیت معتمد جامعہ نظامیہ خدمات انجام دیں۔ نماز جنازہ میں مولانا ڈاکٹر سیف اللہ شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ ‘ مولانا مفتی ضیاء الدین نقشبندی ‘ مولانا مفتی صادق محی الدین فہیم ‘ مولانا نثاراحمد جانشین حضرت مفکر اسلام ‘ مولانا مشہود احمد’ جناب سید احمد پاشاہ قادری معتمد عمومی مجلس وسابق رکن اسمبلی مجلس ‘ مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی ‘ مولانا ڈاکٹر سید عبدالمجید ‘ مولانا نثار احمد ‘مولانا سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی ‘ مولانا حافظ محمد رضوان قریشی امام وخطیب مکہ مسجد ‘ مولانا علی قادری امام مکہ مسجد ‘ مولانا حافظ احسن بن محمد الحمومی امام وخطیب شاہی مسجد باغ عام ‘ مولانا قاضی عبدالحق محمد رفیع الدین فاروقی ‘ مولانا سید شاہ عرفان اللہ شاہ نوری صدر مرکزی انجمن سیف الاسلام ‘ مولانا غلام خواجہ سیف اللہ سلمان سہروردی ‘مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری ‘مولانا ارشد پاشاہ ‘ مولانا زبیر ہاشمی ‘ مولانا حافظ عبداللطیف قادری ‘ مولانا محمد حافظ عبیداللہ فہیم ‘ مولانا عبداللطیف قادری ‘ مولانا میر لطافت علی ‘ مولانا سید شاہ عزیز اللہ قادری ‘مولانامحمد عظمت اللہ نقشبندی ‘
جناب محمد حسین قادری عارف ‘ جناب محمد وقار الدین وائس آف ایشیاء ‘ مولانا محمد سلطان احمد ‘ مولانا اسمعیل ہاشمی ‘ مولانا محمد نوراللہ ‘ مولانا پروفیسر محمد ذوالفقار محی الدین ‘ مولانا محمد انوار احمد قادری ‘ مولانا اسحٰق محی الدین ‘ جناب محمد حسام الدین ریاض ‘ قاضی ڈاکٹر سید عبداللطیف قادری کے علاوہ جامعہ نظامیہ کے دیگر علماء کرام ‘ حفاظ کرام ‘ دینی مدارس کے اساتذہ وفارغین ‘ مشائخ عظام شریک رہے اور فرزندان کو پُرسہ دیا مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849278062 اور 9908650919 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔