گورنمنٹ میناریٹی لیکچررس اسوسی ایشن تلنگانہ کے کیلنڈر کی رسم اجرائی

نارائن پیٹ : 17 جنوری (اردو لیکس) گورنمنٹ میناریٹی لیکچررس اسوسی ایشن تلنگانہ کے کیلنڈر 2025ء کی رسم اجرائی آج ڈسٹرکٹ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن آفیسر نارائن پیٹ مسٹر ایچ سدرشن راو کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ کیلنڈر کے رسم اجرائی کی یہ تقریب گورنمنٹ میناریٹی لیکچررس اسوسی ایشن تلنگانہ کے ریاستی نائب صدر جناب محمد عبدالرشید کی زیر قیادت مقامی گورنمنٹ جونیر کالج کے احاطہ میں منعقد کی گئی تھی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسوسی ایشن کے نائب صدر مسٹر ایم اے رشید نے کہا کہ یہ اسوسی ایشن ریاست تلنگانہ کے جونیر کالجس میں برسرخدمت اقلیتی طبقہ کے لیکچررس کے تحفظ کے لئے کام کررہی ہے اور ساتھ ہی انہیں درپیش مسائل کی یکسوئی کے لئے بھی کوشاں ہے۔ اس موقع پر گورنمنٹ جونیر کالج نارائن پیٹ کے لیکچررس حافظ چاند پاشاہ ، احمد رضا صدیقی ، یاسمین عرفہ ، وجئے لکشمی ، رویندرریڈی ، نرسمہا ریڈی ، حافظ نجم الدین ، کے علاوہ دیگر تدریسی و غیر تدریسی عملہ موجود تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *