[]
عدالتی کاموں میں اے آئی کا استعمال مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ اس کے تحت اب تک سپریم کورٹ کے 36324 فیصلوں کا ہندی میں اور 42765 فیصلوں کا علاقائی زبان میں ترجمہ کیا جا چکا ہے۔ انہیں ای-ایس سی آر پورٹل پر دستیاب کرا دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے جمعہ کو لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں جانکاری فراہم کی۔ انہوں نے بتایا کہ اعلیٰ عدالتوں کی اے آئی ترجمہ کمیٹیاں، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے فیصلوں کے علاقائی زبانوں میں ترجمہ سے متعلق پورا کام دیکھ رہی ہیں۔
قانونی تحقیق اور ترجمہ میں اے آئی پہل پر روشنی ڈالتے ہوئے میگھال نے کہا کہ ترجمہ، پیش گوئی، انتظامی کارکردگی میں بہتری، این ایل پی، خودکار فائلنگ، شیڈولنگ، کیس نوٹس سسٹم کو بڑھانے اور چیٹ بوٹ کے توسط سے مدعی کے ساتھ بات چیت کرنے جیسے معاملوں میں اس تکنیک کا استعمال کیا جا رہا ہے۔