تلنگانہ کے ویمولاواڈہ ٹاؤن میں رشید نامی نوجوان کا بے ہیمانہ قتل

[]

تلنگانہ کے سرسلہ ضلع کے ویمولاواڈہ  ٹاؤن میں ایک نوجوان کا بے دردی سے قتل کردیا گیا جس کی شناخت 35 سالہ رشید کی حیثیت سے ہوئی ہے قتل کے اس واقعہ نے علاقے میں سنسنی پھیلا دی ہے۔

 

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 35 سالہ رشید کے طور پر کی گئی جو ویمولاواڈہ منڈل کے نُوکلامرری گاؤں کا رہنے والا تھا۔

 

رشید کریمنگر ضلع کے گنگادھر منڈل میں ایک رجسٹریشن آفس میں ڈاکومنٹ رائٹر کے طور پر کام کرتا تھا۔ قتل کا یہ واقعہ چہارشنبہ کی علی الصبح پیش آیا، جس کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

 

رشید کے خاندان میں ان کی اہلیہ شیرین کے علاوہ ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔ گھر والے اور مقامی افراد اس واقعے سے گہرے صدمے میں ہیں۔

 

 

مقتول کی نعش کو ویمولاواڈہ ایریا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ واقعے کے پیچھے محرکات یا ممکنہ ملزمین کے بارے میں تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

 

یہ افسوسناک واقعہ علاقے میں امن و امان پر سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے، جبکہ پولیس اس کیس کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *