تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سردی کی لہرمیں اضافہ

حیدرآباد: دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں سردی کی لہرمیں اضافہ درج کیاگیا ہے۔عوام صبح 8 بجے گھروں سے باہر نکلنے میں مشکل صورتحال کاسامنا کررہے ہیں۔

سردی کے ساتھ کہر بھی دیکھی جارہی ہے جس کے نتیجہ میں گاڑی سواروں کو صبح کے اوقات میں راستہ صاف دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

وہ ہیڈلائٹس کھول کر گاڑیاں چلانے پر مجبور ہیں۔

سردی کی شدت میں اضافہ پر لوگ جگہ جگہ سڑکوں پر آگ تاپ رہے ہیں۔

عہدیداروں نے بتایا کہ اقل ترین درجہ حرارت 13.2ڈگری پٹن چیرو میں درج کیاگیا۔

سنکرانتی تہوار کے بعد سردی کی شدت میں بتدریج کمی کا امکان ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *