شمالی ہند میں شدید سردی کی لہر۔ کئی علاقوں میں برفباری اور کہر سے موسم ہوگیا مزید سرد ۔ اگلے چند دنوں میں اقل ترین درجہ حرارت میں مزید گراوٹ کا امکان

شمالی ہند میں شدید سردی کی لہر۔ کئی علاقوں میں برفباری اور کہر سے موسم ہوگیا مزید سرد ۔ اگلے چند دنوں میں اقل ترین درجہ حرارت میں مزید گراوٹ کا امکان

 

نئی دہلی: شمالی ہندوستان میں سردی کی شدید لہر جاری ہے۔ سردی کی لہر کی وجہ سے دارالحکومت دہلی سمیت کئی پڑوسی ریاستوں میں سردی کافی بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اتر پردیش میں وارننگ جاری کی ہے۔ یہ وارننگ لکھنؤ سمیت اتر پردیش کے 50 اضلاع کے لیے جاری کی گئی ہے۔ ساتھ ہی ہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

 

حالیہ بارش کے بعد شمالی ہند کے کئی حصوں بشمول دہلی، این سی آر، ہریانہ، مغربی اتر پردیش، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب اور ملحقہ علاقوں میں سردی کی لہر کی صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے۔ کئی علاقوں میں درجہ حرارت میں بھی زبردست گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے نئے سال کے دن یکم جنوری کو صبح اور شام کے اوقات میں گھنی کہر کی پیش قیاسی کی ہے۔ دن کے وقت بھی سردی کی لہر کا امکان ہے جس کی وجہہ سے سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔ یہ حالات بتاتے ہیں کہ دہلی میں سخت سردی ہوگی اور سردی کا اثر بڑھے گا۔

 

محکمہ موسمیات نے منگل کو ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں سردی کی لہر کی پیش گوئی کی ہے۔ یکم جنوری تک یہ صورت حال مغربی اتر پردیش اور شمالی مدھیہ پردیش کے کچھ حصوں تک پھیلنے کی امید ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی رات گئے سے یکم جنوری تک ہریانہ، چندی گڑھ اور پنجاب کے علاقوں میں گھنی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

 

اوڈیشہ، آسام، میگھالیہ اور دیگر شمال مشرقی ریاستوں میں 31 دسمبر تک شدید کہر کی چادر کے چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اتر پردیش، اتراکھنڈ، راجستھان، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم جیسی ریاستیں یکم جنوری تک کہر کی لپیٹ میں رہیں گے۔ اسی طرح کے حالات ہماچل پردیش میں 2 جنوری تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *