جے پور کے کوچنگ سینٹر میں گیس کا اخراج، 12 طالبات بےہوش، دو کی حالت تشویشناک

[]

جے پور کے گوپال پورہ علاقے میں ایک کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں زہریلی گیس پھیلنے سے افراتفری مچ گئی۔ واقعے میں 12 طالبات بے ہوش ہوگئیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویربشکریہ نیوز پورٹل ’آج تک‘</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویربشکریہ نیوز پورٹل ’آج تک‘</p></div>

تصویربشکریہ نیوز پورٹل ’آج تک‘

user

جے پور کے گوپال پورہ علاقے میں ایک کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں زہریلی گیس پھیلنے سے 12 طالبات بے ہوش ہوگئیں۔ سات طالبات کو سومانی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے اور وہ  آئی سی یو میں ہیں۔ مہیش نگر پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او کویتا شرما کے مطابق کوچنگ میں گیس کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

دراصل، جے پور کے اتکرش کوچنگ علاقے میں زہریلی گیس پھیلنے سے تقریباً 12 طالب علم بے ہوش ہو گئے اور انہیں بے ہوشی کی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پیچھے نالے سے زہریلی گیس پھیلنے کی خبر ہے۔ سات طالب علموں کو سومانی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ دو طالب علم آئی سی یو میں ہیں۔پانچ طالبات کو مانسروور کے میٹرو ماس اسپتال لے جایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔ وہاں پر تمام طلبہ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق مہیش نگر پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او کویتا شرما نے بتایا کہ کوچنگ کی تمام کھڑکیاں بند تھیں۔ کلاس کے دوران دروازہ بھی بند تھا۔ کوچنگ سینٹر میں زہریلی گیس کا کوئی سامان نہیں ہے اور نہ ہی گیس کی پائپ لائن ہے۔ ایسے میں یہ تیز بو کیسے آئی اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *