ایشین ویٹ لفٹنگ میں ایرانی خواتین کی شاندار کارکردگی، دو گولڈ میڈل سمیت کئی تمغے جیت لیے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطر میں ہونے والے ایشین ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں ایرانی خواتین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایرانی خاتون کھلاڑی ہانیہ شریفی نے 200 کلوگرام کو وزن اٹھاکر نوجوانوں کی کیٹیگری میں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

شریفی نے سنیچ میں 88 کلوگرام وزن اٹھا کر دوسری پوزیشن حاصل کی اور چاندی کا تمغہ جیتا، جبکہ قزاقستان کی دانیلوای نے 89 کلوگرام وزن اٹھا کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تاہم، کلین اینڈ جرک میں شریفی نے 112 کلوگرام وزن دوسرے ہی راؤنڈ میں اٹھا کر اپنی قزاق حریف کو شکست دی اور طلائی تمغہ جیتا۔

علاوہ ازین ریحانہ کریمی نے سنیچ میں 91 کلوگرام اور کلین اینڈ جرک میں 120 کلوگرام وزن اٹھا کر مجموعی طور پر 211 کلوگرام کے ساتھ نوجوانوں کی 71 کلوگرام کیٹیگری میں تینوں کانسی کے تمغے جیتے۔

ریحانہ کریمی نے کلین اینڈ جرک میں 131 کلوگرام وزن اٹھا کر طلائی تمغہ جیتنے کی کوشش کی، لیکن وہ اس وزن کو اٹھانے میں ناکام رہیں۔
 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *