اقدام خودکشی کرنے والی نئی نویلی دلہن کو شوہر جنگل میں چھوڑ کر فرار۔ تلنگانہ میں واقعہ

[]

حیدرآباد ۔ شادی کے بعد ایک شخص نے اپنی دلہن کو ملوگو کے جنگلات میں چھوڑ دیا جس نے اقدام خودکشی کیا تھا۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ میں پیش آیا۔

 

ذرائع کے مطابق مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والا وکرم منہر ملازمت کے سلسلے میں بنگلور میں مقیم بتایا گیا ہے جہاں اس کی ملاقات رابعہ نامی لڑکی سے ہوئی اور ان دونوں میں محبت ہو گئی۔ اس مہینے کی چار تاریخ کو ان دونوں نے شادی کر لی۔ شادی کے بعد بھی ان میں جھگڑے ہو رہے تھے۔ بعد ازاں یہ جوڑا حیدرآباد منتقل ہو گیا۔

 

یہاں منتقل ہونے کے بعد بھی ان کے درمیان جھگڑے ہو رہے تھے جس پر رابعہ نے زائد مقدار میں گولیاں کھا لی تھی، شوہر وکرم اپنی بیوی کو ہاسپٹل لے جانے کے بجائے ملوگومنڈل کے ون ٹی مامڑی کے جنگلات میں چھوڑ کر فرار ہو گیا مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی اور انہوں نے رابعہ کو آر وی ایم ہاسپٹل منتقل کیا۔

 

 

بعد ازاں پولیس نے لڑکی کے ماں باپ کو اس بات کی اطلاع دی۔ پولیس اس پورے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *