[]
ریاض ۔ کے این واصف
سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کی لہر ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج اتوار کو تبوک، حائل اور شمالی حدود ریجن میں درجہ حرارت منفی رہے گا جبکہ سردی کی لہر سے ریاض، قصیم اور مشرقی ریجن بھی متاثر ہوں ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور نجران میں درجہ حرارت میں کمی دیکھی گی ہے جبکہ جازان، عسیر اور الباحہ کے علاوہ مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں دھند چھائی ہوئی ہے۔ پورے شمالی ریجن میں درجہ حرارت منفی اور اس سے بھی نیچے گرجانے کا امکان ہے جبکہ رات کے آخری پہر اور صبح سویرے برف رہے گی۔
’پورے شمالی علاقوں میں رات ایک بجے سے لے کر صبح 9 بجے تک سردی کی لہر اپنے عروج پر ہے جس سے ریاض، مشرقی ریجن اور مدینہ منورہ تک کا علاقہ متاثر ہوئے۔