[]
نرمل(15ڈسمبر)شہر نرمل کے قلب میں واقع محلہ پنجاری گٹہ میں “آئرہ فیشن”(لیڈیز ایمپوریم)کا شاندار افتتاح جناب ڈاکٹر خواجہ تاج احمد صاحب موظف پوسٹ ماسٹر و جناب خواجہ یوسف احمد معتمد مدرسہ روضتہ العلوم نرمل اور جناب محمد قدیر احمد سابق پرنسپل بھینسہ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔جبکہ جناب مفتی الیاس احمد حامد قاسمی جنرل سکریٹری جمعیتہ العلماء ضلع نرمل نے دعا کی۔
تمام شرکاء نے ابرار احمد مالک آئرہ فیشن کی گلپوشی و شالپوشی کرتے ہوئےمبارکباد پیش کی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس افتتاحی تقریب میں احمد عبدلندیم منیجر فلاٹر کمپنی حیدرآباد، ایوب احمد،ایم بی اے جگتیال، محمد اظہر الدین نائب صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد،داکٹر رضی الدین، ڈاکٹر الطاف الدین، معین الدین،سید مراد علی،انصار احمد ساحل اوراسرار احمد دانش کے علاوہ معززین شہر
، صحافی برادری،اساتذہ کرام،تاجر حضرات، رشتہ داروں اور عزیز و اقارب کی کثیر تعداد موجود تھی۔