[]
واضح رہے کہ دہلی کی آبکاری پالیسی میں مبینہ گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کے معاملے میں ای ڈی نے بی آر ایس لیڈر کے. کویتا کو 15 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ کویتا لگاتار اپنے اوپر لگائے جا رہے الزامات کی تردید کر رہی ہیں اور ای ڈی کے ذریعہ ہوئی گرفتاری کو سیاست سے متاثر قرار دے رہی ہیں۔ عآپ کے کئی سرکردہ لیڈران کو بھی اس آبکاری پالیسی معاملے میں ای ڈی نے گرفتار کیا ہے جس میں سب سے بڑا نام وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا ہے۔ وہ فی الحال تہاڑ جیل میں قید ہیں۔