[]
حیدرآباد _ مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارمس واٹس ایپ اور انسٹاگرام چہارشنبہ کی رات تقریباً 11.45 بجے پوری دنیا کے متعدد صارفین کے لیے بند تھے۔ ایپس یا واٹس ایپ ویب – براؤزر ورژن – میں لاگ ان کرنے کی کوشش کرنے والے صارفین کو ایک ایرر میسج کا سامنا کرنا پڑا جس میں کہا گیا تھا کہ سروس فی الحال دستیاب نہیں ہے۔ تقریبا آدھا گھنٹہ کے بعد رات 12 ،بجے کے بعد واٹس ایپ اور انسٹاگرام کام کرنا شروع ہوا
ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں واٹس ایپ نے کہا کہ “ہم جانتے ہیں کہ کچھ لوگ اس وقت مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، ہم تیکنیکی خرابی کو جلد از جلد 100 فیصد درست کررہے ہیں
We know some people are experiencing issues right now, we’re working on getting things back to 100% for everyone as quickly as possible
— WhatsApp (@WhatsApp) April 3, 2024