ایران میں پینتیسواں بین الاقوامی کتاب میلہ مئی میں منعقد ہوگا، ایرانی وزیر ثقافت

[]

مہر نیوز کے مطابق، ایران کے وزیر ثقافت مہدی اسماعیلی نے کہا ہے کہ تہران کی جامع مسجد میں 35 واں تہران بین الاقوامی کتاب میلہ مئی میں منعقد ہوگا جس میں دوست ممالک کے وزراء کی سربراہی میں مختلف ممالک کے متعدد وفود شرکت کریں گے۔

تہران بین الاقوامی کتاب میلہ مئی کے مہینے میں سالانہ بنیادوں پر لگایا جاتا ہے۔ اس بین الاقوامی ثقافتی تقریب کا پہلا سیشن 1988 میں منعقد ہوا جس میں 16 ہزار کتابیں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھیں۔ یہ ثقافتی میلہ اپنے مسلسل 34 ایڈیشنوں کے ساتھ مشرق وسطیٰ اور ایشیا میں ایک تاریخی، اہم کتاب میلے میں تبدیل ہو گیا ہے۔

جہاں ہر سال لاکھوں شائقین شرکت کرتے ہیں، جن میں یونیورسٹی کے ہزاروں طلباء، اسکالرز اور ان کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔ اس کتاب میلے کو اس وقت ایران میں سب سے اہم ثقافتی تقریب کا مقام حاصل ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *