ہند۔ چین کی صورت ِحال حساس: جنرل منوج پانڈے

[]

نئی دہلی: فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے نے جمعہ کے دن کہا کہ وہ حقیقی خط ِ قبضہ(ایل اے سی) کی صورتِ حال کو ”مستحکم لیکن حساس“ قراردینا چاہیں گے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایل اے سی پر ہندوستانی فوجیوں کی تعیناتی متوازن ہے۔ وہ نئی دہلی میں ایک کانکلیو میں مباحثہ میں حصہ لے رہے تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں سرحد پر انفرااسٹرکچر اور فوجیو ں کی نقل و حرکت کے سلسلہ میں گہری نظر رکھنی ہوگی۔ فوجی سربراہ سے خطہ میں چین کے بڑھتے اثرورسوخ کے تناظر میں کئی سوالات کئے گئے۔

ان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ ایل اے سی کی صورتِ حال بگڑی تو فوج کی مستقبل کی تیاری کیا ہے۔ وہ انڈیاٹوڈے کانکلیو 2024 میں مباحثہ میں حصہ لے رہے تھے۔

ایل اے سی پر موجودہ صورتِ حال کے بارے میں پوچھنے پر جنرل پانڈے نے کہا کہ اختصار کے ساتھ میں اسے مستحکم لیکن حساس بتانا چاہوں گا۔ موجودہ مرحلہ میں ہمیں گہری نظر رکھنی ہے۔ ہمیں کمک تیار رکھنی ہوگی۔ فوجی سربراہ سے یہ بھی پوچھا گیا کہ ہم نے سرحد پر ٹکراؤ سے کیا سبق سیکھا۔

جنرل نے جواب میں کہا کہ ہمیں دنیا بھرمیں ہونے والی جنگوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ایک حالیہ بین الاقوامی رپورٹ کے بارے میں پوچھنے پر کہ ایل اے سی پر کشیدگی بڑھ سکتی ہے‘ جنرل نے کہا کہ ہم ہنگامی حالات کے لئے منصوبے رکھتے ہیں۔ میں وضاحت کے ساتھ کچھ بھی بتانا نہیں چاہوں گا۔

فی الحال وہاں ہماری فوجی تعیناتی اچھی ہے۔ کشیدگی بھڑکنے پر کیا ہندوستان کا جواب 1962 کی جنگ سے مختلف ہوگا‘ اس سوال پر جنرل نے جواب دیا کہ یقینا مختلف ہوگا۔ جواب موثر ہوگا اور یہ صورتِ حال کے مطابق ہوگا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *