عزا خانہ زہرا کی مجالس عزا سے مولانا بلال کاظمی خطاب کرینگے
حیدرآباد دکن میں شہادت حضرت فاطمہ زہرہ (سلام اللہ علیہا) کے سلسلے میں منعقدہ مجالس عزا میں شرکت کے لیے لکھنؤ سے معروف عالم دین مولانا سید بلال کاظمی تشریف لائے ہیں۔ ان کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ایئرپورٹ پر استقبال کرنے والوں میں مظہر حسین موسوی، طالب حسین موسوی، مشتاق حسین موسوی، یاور حسین موسوی، غلام پنجتن، صادق موسوی اور دیگر موجود تھے۔
مولانا بلال کاظمی کو استقبال کے بعد “الاوہ سرطوق مبارک” لے جایا گیا اجّ شب سے ان مجالس عزا کا آغاز عزا خانہ زہرا میں ہوگا یہ مجالس 11، 12، اور 13 جمادی الاول 1446 ہجری، بمطابق 14، 15، اور 16 نومبر 2024ء تك جا ری ہیں۔ اس عظیم الشان مجالس کے منتظمین سید طالب علی حسین موسوی، سید مظہر علی موسوی، فرزندان سید رضا علی موسوی مرحوم ہے
۔