[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی مرکزی فوجی کمانڈ سینٹکام نے کہا ہے کہ یمنی فوج کی جانب بحیرہ احمر میں تعیینات کشیتوں پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹکام کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی فوج نے کشتیوں کو نشانہ بنانے والے دو بیلسٹک میزائل خلیج عدن اور بحیرہ احمر میں تعیینات کشتیوں پر فائر کئے ۔
بیان میں کہاگیا ہے کہ میزائلوں کی وجہ سے امریکی اورمغربی ممالک کی کشتیوں کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔
علاوہ ازین امریکی سینٹرل کمانڈ نے دوسرے بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوج نے یمن کی جانب سے فائر کئے گئے نو میزائلوں اور دو ڈرون طیاروں کو فضا میں تباہ کردیا ہے۔ حملوں میں اضافہ مستقبل میں ہونے والے حملوں کی طرف اشارہ ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 73 کشتیوں کو ہد ف بنایا گیا ہے۔ ہمارے حملے مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔